کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 27
کیا یہ نہیں جانتے کہ جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے گا اس کے لئے یقینا دوزخ کی آگ ہے‘ جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ یہ بہت بڑی رسوائی ہے۔
نیز ارشاد فرمایا:
﴿ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللّٰہِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا ﴾[1]
اور جو شخص اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپنا ولی (دوست) بنائے گا وہ صریح نقصان میں ڈوبے گا۔
مزید ارشاد فرمایا:
﴿ وَمَن يَكْفُرْ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴾[2]
اور جو ایمان کا انکار کرے اس کا عمل ضائع اور اکارت ہے‘ اور
[1] سورۃ النساء: ۱۱۹۔
[2] سورۃ المائدہ: ۵۔