کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 268
جہنمیوں کے سارے اعمال کی جامع ہے، اور اس کے سبب بندہ صریح خسارہ سے دوچار ہوجاتا ہے، چنانچہ جہنمیوں کے سارے اعمال سے دور رہنا ضروری ہے، مختصر اور تفصیلی طورپران میں سے چند اعمال حسب ذیل ہیں : اللہ کے ساتھ شرک کرنا، رسولوں کی تکذیب کرنا، کفر‘ حسد‘ جھوٹ‘ بے حیائی‘ خیانت‘ ظلم، خفیہ و علانیہ فواحش ‘ دھوکہ اور قطع تعلق کا ارتکاب کرنا، جہاد سے بزدلی کا ثبوت دینا، بخل ، (حد درجہ کی ) کنجوسی کرنا، ظاہر و باطن کا مختلف ہونا، اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا، اللہ کے مکر سے مامون ہونا‘ مصیبتوں پر واویلا (آہ وبکا) کرنا، نعمتوں پر فخر کرنا اور اترانا، اللہ کے فرائض کا ترک، اسکے حدود سے تجاوز اور اس کی حرمتوں کو پامال کرنا، خالق کے بجائے مخلوق سے ڈرنا، خالق کو چھوڑکر مخلوق سے امیدیں وابستہ کرنا‘ خالق کے بجائے مخلوق پر اعتماد و بھروسہ کرنا، ریاو نمود کی خاطر عمل کرنا، کتاب وسنت کی مخالفت کرنا، خالق( اللہ) کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت کرنا، باطل پر تعصب کرنا، اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑانا، حق کا انکار کرنا، جس علم یا گواہی کا ظاہر کرنا ضروری ہے اسے چھپانا،جادو گری،