کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 265
چوپایوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، مہمان کی عزت کرنا، مصیبت زدہ مسلمان کی مصیبت دور کرنا، تنگ دست کے ساتھ نرمی کا برتاؤکرنا، مسلمان کی پرد ہ پوشی اور اس کی مدد کرنا، اللہ کے لئے اخلاص اور اس پر توکل کرنا، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا، اللہ کا خوف اور اس کی رحمت کی امید کرنا، اس کی طرف توبہ وانابت کرنا، اس کے حکم (فیصلہ) پر صبر اور اس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنا، قرآن کریم کی تلاوت کرنا، اللہ کا ذکر، اس سے دعا و سوال اور اس کی طرف رغبت کرنا، بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا، کفار و منافقین کے خلاف اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، جو آپ سے رشتہ کاٹے اس سے رشتہ جوڑنا، جوآپ کو محروم کردے اسے عطا کرنا، جو آپ پر ظلم کرے اسے معاف کردینا، کیونکہ اللہ نے جنت ان متقی بندوں کے لئے تیار فرمائی ہے جن کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: ﴿ الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللّٰہُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴾[1] [1] سورۃ آل عمران: ۱۳۴۔