کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 264
طريقًا إلى الجنةِ ‘‘[1] جو شخص حصول علم کی خاطر کوئی راستہ چلے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ اس کے لئے جنت کی ایک راہ آسان فرما دئے گا۔ چنانچہ بندہ جنتیوں کے اعمال انجا م دے گا تو اللہ کی توفیق سے جنت میں داخل ہوگا، مختصر اور تفصیلی طور پر ان میں سے چند اعمال حسب ذیل ہیں : اللہ عزوجل، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لانا، کلمۂ شہادت ’’لا الہ الا اللہ ‘ محمد رسول اللہ پر عمل کرنا، نماز قائم کرنا، زکاۃ دینا، ماہ رمضان کے روزے رکھنا، خانۂ کعبہ تک پہنچنے کی استطاعت ہو تو اس کا حج کرنا، اللہ کی عبادت اس طرح کرناکہ گویا آپ اسے دیکھ رہے ہیں ‘ اگر آپ اسے نہیں دیکھ رہے ہیں تو (کم از کم یہ تصور ضرور ہوکہ) وہ آپ کو دیکھ رہا ہے، سچ بولنا، امانت ادا کرنا، عہد وپیمان اور وعدہ وفا کرنا، والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، صلہ رحمی کرنا، ہمسایہ‘ یتیم ‘مسکین‘ غلاموں (انسانوں میں سے)اور
[1] صحیح مسلم، ۴/۲۰۷۴، وصحیح مسلم بشرح نووی، ۱۷/۲۱۔