کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 259
درمیان آڑ بن جایا کرتا ہے، اور بلا شبہہ تم سب کو اللہ ہی کے پاس جمع ہونا ہے۔ نیزارشاد ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ ﴾[1] اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس سے روگردانی نہ کرو دراں حالیکہ تم سن رہے ہو۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۖ إِنَّ اللّٰہَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴾[2] اور جو کچھ رسول تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کریں اس سے باز آجاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ سخت سزا
[1] سورۃ الانفال: ۲۰۔ [2] سورۃ الحشر: ۷۔