کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 256
فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ ﴾[1] اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ مرہی جائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا، ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔ اور وہ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے‘ (اللہ فرمائے گا) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا‘ سو مزہ چکھو کہ (ایسے) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔ عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إنَّ أهلَ النّارِ ليبكون حتّى لو أُجرِيَت السُّفنُ في
[1] سورۃ فاطر: ۳۶، ۳۷۔