کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 254
نیز ان کے عظیم ترین عذابوں میں سے کافروں اور منافقوں کا پیہم عذاب میں مبتلا رہنابھی ہے، ارشاد باری ہے: ﴿ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ ﴿٧٤﴾ لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ﴾[1] بیشک گنہ گار لوگ عذاب دوزخ میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ یہ عذاب کبھی بھی ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ﴾[2] اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔ نیز ارشاد ہے:
[1] سورۃ الزخرف: ۷۴ ، ۷۵۔ [2] سورۃ النبأ: ۳۰۔