کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 253
کے اپنے رب کے دیدار کے درمیان صرف اللہ کے رخ کریم پر کبریائی کی چادر حائل ہوگی، دراں حالیکہ وہ ’’جنت عدن‘‘ (ہمیشگی کے باغات) میں ہوں گے۔ ۲- جہنمیوں کا سب سے بڑا عذاب: جہنمیوں کے عظیم ترین عذابوں میں سے اللہ عزوجل کا ان سے حجاب میں ہونا (یعنی رخ کریم کے دیدار سے محروم کر دینا)ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ﴿١٥﴾ ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ ﴿١٦﴾ ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ﴾[1] ہر گز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے۔ پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے۔ پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلا رہے تھے۔
[1] سورۃ المطففین: ۱۵ تا ۱۷۔