کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 251
اور جہنم سے نجات نہ عطا کیا؟ تو اللہ تعالیٰ (اپنے رخ کریم سے) حجاب (نور) ہٹائے گا! چنانچہ جنتیوں کو اپنے رب عزوجل کے دیدار سے زیادہ محبوب کوئی نعمت عطا نہ ہوئی ہوگی۔ انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ’’ إنَّ في الجَنَّةِ لَسُوقًا، يَأْتُونَها كُلَّ جُمُعَةٍ، فَتَهُبُّ رِيحُ الشَّمالِ فَتَحْثُو في وُجُوهِهِمْ وثِيابِهِمْ، فَيَزْدادُونَ حُسْنًا وجَمالًا، فَيَرْجِعُونَ إلى أهْلِيهِمْ وقَدِ ازْدادُوا حُسْنًا وجَمالًا، فيَقولُ لهمْ أهْلُوهُمْ: واللّٰہِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنا حُسْنًا وجَمالًا، فيَقولونَ: وأَنْتُمْ، واللّٰہِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنا حُسْنًا وجَمالًا ‘‘۔[1] جنت میں ایک بازار ہوگا، جہاں جنتی ہر جمعہ کو جائیں گے، شمال کی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں سے لگ کر گزرے گی جس سے ان کا حسن وجمال دوبالا ہوجائے گا، پھر وہ اپنے اہل خانہ کی
[1] صحیح مسلم، ۴/۲۱۷۸، حدیث (۲۸۳۳)۔