کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 250
نہیں ، تو آپ نے فرمایا: جس طرح تمہیں چاند وسورج کے دیکھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی، اسی طرح اپنے رب تعالیٰ کے دیدار میں بھی کوئی پریشانی و مشقت نہ ہوگی۔ صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ إذا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ یقول اللّٰہ تعالی: تُرِيدُونَ شيئًا أزِيدُكُمْ؟ فيَقولونَ: ألَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنا؟ ألَمْ تُدْخِلْنا الجَنَّةَ، وتُنَجِّنا مِنَ النّارِ؟ قالَ: فَيَكْشِفُ الحِجابَ، فَما أُعْطُوا شيئًا أحَبَّ إليهِم مِنَ النَّظَرِ إلى رَبِّهِمْ عزَّ وجلَّ ‘‘[1] جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم مزید کوئی چیز چاہتے ہو؟ تو وہ کہیں گے: کیا تونے ہمارے چہرے روشن نہ کردیئے؟ کیا تونے ہمیں جنت میں داخل نہ کردیا
[1] صحیح مسلم، ۱/۱۶۳ ، حدیث (۱۸۱)۔