کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 25
نیز اللہ عزوجل نے ظالموں کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا: ﴿ وَمَن يُضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ ﴿٤٤﴾ وَتَرَاهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَاشِعِينَ مِنَ الذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرْفٍ خَفِيٍّ ۗ وَقَالَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ الظَّالِمِينَ فِي عَذَابٍ مُّقِيمٍ ﴾[1] اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اس کا اس کے بعد کوئی چارہ ساز نہیں ‘ اور آپ دیکھیں گے کہ ظالم لوگ عذاب کو دیکھ کر کہہ رہے ہوں گے کیا واپس جانے کی کوئی راہ ہے۔ اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ (جہنم کے) سامنے لا کھڑے کئے جائیں گے ‘ مارے ذلت کے جھکے جارہے ہوں گے اور کن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے‘ ایمان والے صاف کہہ رہے ہوں گے کہ حقیقی زیاں کار وہ ہیں
[1] سورۃ الشوریٰ: ۴۴،۴۵۔