کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 248
کیا تمہیں چودہویں رات کا چاند دیکھنے میں آپس میں (ہجوم و ازدحام کے سبب) کوئی تکلیف محسوس ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں ! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو آپ نے فرمایا: کیا آفتاب جو بادل کے اوٹ میں نہ ہو‘ اسے دیکھنے میں کوئی تکلیف محسوس کرتے ہو؟ انھوں نے کہا: نہیں ! اے اللہ کے رسول، تو آپ نے فرمایا: تو تم اسی طرح اپنے رب کوبھی دیکھوگے۔ جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے چودہویں شب کے چاند کی طرف دیکھا اور ارشادفرمایا: ’’ إنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كما تَرَوْنَ هذا القَمَرَ، لا تُضامُونَ في رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أنْ لا تُغْلَبُوا على صَلاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وصَلاةٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، فافْعَلُوا ‘‘[1]
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری، ۱۳/۴۱۹ ، حدیث (۴۷۳۴)۔