کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 240
دے اور ہم پر رحم فرما‘ تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے۔ (لیکن) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ (اس مشغلے نے) تمہیں میری یاد سے (بھی) غافل کردیا اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے۔ میں نے آج انہیں ان کے صبر کا بدلہ دے دیا ہے کہ بس وہی کامیاب ہونے والے ہیں ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰہِ أَكْبَرُ مِن مَّقْتِكُمْ أَنفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَكْفُرُونَ ﴿١٠﴾ قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَىٰ خُرُوجٍ مِّن سَبِيلٍ ﴿١١﴾ ذَٰلِكُم بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللّٰہُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ ۖ وَإِن يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا ۚ فَالْحُكْمُ لِلّٰہِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ ﴾[1] بیشک جن لوگوں نے کفر کیا انہیں یہ آواز دی جائے گی کہ یقینا اللہ کا
[1] سورۃ غافر (مومن): ۱۰ تا ۱۲۔