کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 22
عمل کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ﴿٧٠﴾ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ﴾ [1] اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور راست گوئی سے کام لو تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی اصلاح فرما دے اور تمہارے گناہ بخش دے، اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا وہ بڑی عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ تِلْكَ حُدُودُ اللّٰہِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾[2]
[1] سورۃ الاحزاب: ۷۰،۷۱۔ [2] سورۃ النساء: ۱۳۔