کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 212
الْخَالِيَةِ ﴾[1] پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہوگا۔ بلند وبالا جنت میں ۔ جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے۔ (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ‘ پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ﴿٣١﴾ حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ﴿٣٢﴾ وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ﴿٣٣﴾ وَكَأْسًا دِهَاقًا ﴿٣٤﴾ لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا ﴿٣٥﴾ جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا ﴾[2] یقینا پرہیز گاروں کے لئے کامیابی ہے۔ باغات ہیں اور انگور ہیں ۔ اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں ۔ اور چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں ۔ وہاں نہ تو وہ بے ہودہ باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی
[1] سورۃ الحاقہ: ۲۱ تا ۲۴۔ [2] سورۃ النبأ:۳۱ تا ۳۶۔