کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 208
بیسواں مبحث: جنت وجہنم کے درخت اور ان کے سائے: ۱- جنت کے درخت اور اس کے سائے: ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( إن في الجنۃ شجرۃ یسیر الراکب الجواد المضمر السریع في ظلھا مائۃ عام مایقطعھا)) [1] بیشک جنت میں ایک ایسا درخت ہے جس کے سائے میں ایک گھوڑ سوار عمدہ‘ چھریرے اور تیز رفتارگھوڑے پرسوار ہوکر سو برس چلتا رہے گا پھر بھی اسے طے نہ کر سکے گا۔
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری، ۱۱/۴۱۶، حدیث (۶۵۵۳ ، ۲۳۵۱) وصحیح مسلم، ۴/۲۱۷۶، ۲۱۷۵، حدیث (۲۸۲۶،۲۸۲۷،۲۸۲۸)۔