کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 206
اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے (حسرت و افسوس سے) کہیں گے کہ کاش ہم اللہ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کئے ہوتے۔ کافر کی خلقت (جسامت) جہنم میں اس لئے بڑھ جائے گی تاکہ اس کا عذاب بڑا ہو اور اس کے درد و تکلیف میں اضافہ ہو، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عذاب میں جہنمیوں کے درجات مختلف ہوں گے، جیسا کہ دوسری حدیث کی روشنی میں کتاب وسنت سے معلوم ہوا،[1] چنانچہ عمرو بن شعیب سے روایت ہے وہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یحشر المتکبرون یوم القیامۃ أمثال الذر في صور الرجال، یغشاھم الذل من کل مکان، یساقون إلی سجن في جھنم، یسمی بولس، تعلوھم نار الأنیار،
[1] فتح الباری شرح صحیح بخاری، ۱۱/۴۲۳۔