کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 205
علاوہ اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ﴾[1] ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی اور وہ وہاں بد شکل بنے ہوئے ہوں گے۔ یعنی ان کے دانت ظاہر ہوگئے ہوں گے جس طرح پکا ہوا یا آگ سے جلاکر بالوں وغیرہ کو ختم کیا گیا سر اینٹھ جاتا ہے، اسی طرح ان کے دانت ظاہر ہوگئے ہوں گے اور ہونٹ سکڑ گئے ہوں گے۔[2] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللّٰہَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا﴾[3]
[1] سورۃ المومنون: ۱۰۴۔ [2] التخویف من النار، لابن رجب، ص۱۷۱۔ [3] سورۃ الاحزاب: ۶۶۔