کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 198
﴿خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ﴿٣٠﴾ ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ﴿٣١﴾ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ﴿٣٢﴾ إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰہِ الْعَظِيمِ ﴿٣٣﴾ وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ﴿٣٤﴾فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ ﴿٣٥﴾ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ﴿٣٦﴾ لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ﴾[1] اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو۔پھر اسے دوزخ میں ڈال دو۔ پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو۔ بیشک اللہ عظمت والے پر ایمان نہ رکھتا تھا۔ اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا۔ پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے۔ اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔ اسے گنہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا ﴾[2] یقینا ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی
[1] سورۃ الحاقہ: ۳۰ تا ۳۷۔ [2] سورۃ الانسان: ۴۔