کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 192
جوبھی مسلمان ہر روز فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں (سنتیں )اللہ کے لئے پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بناتا ہے، یا اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادیا جاتا ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے ان کی تفسیر فرمائی ہے کہ یہ سنن رواتب (یعنی فرض نمازوں سے پہلے اور بعد کی سنتیں ) ہیں ۔ اور اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿١٠﴾ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰہِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿١١﴾ يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾[1] اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلادوں جو تمہیں
[1] سورۃ الصف: ۱۰ تا ۱۲۔