کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 19
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤگے، توجسے جہنم سے ہٹا کر جنت میں داخل کردیاجائے بے شک وہ کامیاب ہوگیا، اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے۔ نیز اللہ عزوجل نے بعض جنتیوں کی گفتگو کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ﴿٥٨﴾ إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿٥٩﴾ إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿٦٠﴾ لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ﴾[1] کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں ؟۔ بجز پہلی ایک موت کے‘ اور نہ ہم عذاب دیئے جانے والے ہیں ۔ بیشک یہ تو بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔ ایسی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے۔ نیز اللہ کا ارشاد ہے:
[1] سورۃ الصافات: ۵۸،۶۱۔