کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 189
باغات عنایت فرمادے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہتر ہی ہوں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے محل بھی عطا کردے۔ عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اپنے والد سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (( في الجنۃ خیمۃ من لؤلؤۃ مجوفۃ عرضھا ستون میلاً، في کل زاویۃ منھا أھل ما یرون الآخرین، یطوف علیھم المؤمن۔‘‘وفي روایۃ لمسلم: ’’إن للمؤمن في الجنۃ لخیمۃً من لؤلؤۃ واحدۃ مجوفۃ طولھا في السماء ستون میلا )) [1] جنت میں جوف دار موتیوں کا ایک خیمہ ہوگا جس کی چوڑائی ساٹھ میل ہوگی، اس کے ہر گوشہ میں ایک بیوی ہوگی جسے دوسرے نہ
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری، ۸/۶۲۴ و ۶/۳۱۸، حدیث(۳۲۴۳)،و صحیح مسلم، ۴/۲۱۸۲ ، حدیث (۲۸۳۸)۔