کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 184
امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اللہ عزوجل اپنے سعادت مند بندوں کے بارے میں خبر دے رہا ہے کہ ان کے لئے جنت میں بالاخانے یعنی عالی شان محل ہوں گے، جن کے اوپر بھی محل بنے ہوں گے‘ جو منزل بر منزل ‘ عالی شان‘ مزین و آراستہ اور پائیدار بنے ہوں گے۔‘‘[1] حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إن في الجنۃ غرفاً یری ظاھرھا من باطنھا، وباطنھا من ظاہرھا، أعدھا اللّٰہ تعالی لمن أطعم الطعام، وألان الکلام، وتابع الصیام، و أفشی السلام، وصلی باللیل والناس نیام)) [2] ۔
[1] تفسیر ابن کثیر، ۴/۵۰۔ [2] مسند احمد، ۵/۳۴۳، وابن حبان (موارد الظمآن میں) حدیث (۶۴۱)، و شعب الایمان للبیہقی، سنن ترمذی بروایت علی رضی اللہ عنہ، حدیث (۲۶۶۰)، مسند احمد بروایت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، ۲/۱۷۳، علامہ شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح سنن ترمذی (۲/۳۱۱) اور صحیح الجامع (۲/۲۲۰، حدیث/۲۱۱۹) میں حسن قرار دیا ہے ۔