کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 181
بہتی پیپ کے۔ ان کو پورا پورا بدلہ ملے گا۔ انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی۔ اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے۔ ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کررکھا ہے۔ اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو‘ ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔ غساق: ناقابل برداشت سرد چیز کو کہتے ہیں ، چنانچہ جس طرح جہنم اپنی گرمی سے جلادے گی اسی طرح’’غساق‘‘ کی سردی سے بھی جل جائیں گے، یہ زمہریر (انتہائی سرد چیز) ہوگی، یعنی جہنمیوں کے خون وپیپ ‘ پسینہ‘ زخم اور آنسو کا جمع ہونے والا سرد اور بدبودار مواد ہوگا۔[1] (ھ) عین آنیۃ(کھولتے چشمہ کا پانی): ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ﴿٢﴾ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ﴿٣﴾ تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ﴿٤﴾ تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ﴾[2]
[1] تفسیر ابن کثیر، ۴/۴۲، ۴۶۵، تفسیر البغوی، ۴/۶۷، ۴۳۸ ۔ [2] سورۃ الغاشیہ: ۲ تا ۵۔