کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 180
الشَّرَابُ وَسَاءَتْ مُرْتَفَقًا ﴾[1]
ہم نے ظالموں کے لئے وہ آگ تیار کررکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی‘ اگر وہ فریادرسی چاہیں گے تو ان کی فریادرسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے کو جھلسا دے گا بڑاہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاہ (دوزخ) ہے۔
(د) غساق(انتہائی سرد چیز):
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ﴿٢٤﴾ إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ﴿٢٥﴾ جَزَاءً وِفَاقًا ﴿٢٦﴾ إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ﴿٢٧﴾ وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ﴿٢٨﴾ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ﴿٢٩﴾ فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ﴾[2]
نہ کبھی خنکی کا مزہ لیں گے ‘ نہ پانی کا۔ سوائے گرم پانی اور شدید سرد
[1] سورۃ الکہف: ۲۹۔
[2] سورۃ النبأ: ۲۵ تا ۳۰ ۔