کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 175
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا: (( لیردن علي أناس من أصحابي الحوض)) میرے صحابہ میں سے کچھ لوگ میرے پاس میرے حوض پر آئیں گے۔ اور ایک روایت میں ہے: (( أقوامٌ أعرفھم ویعرفونني، ثم یحال بیني وبینھم، فأقول: إنھم مني، فیقال:إنک لا تدري ما أحدثوا بعدک، فأقول: سحقاً سحقاً لمن غیر بعدي)) [1] میرے پاس کچھ لوگ ایسے آئیں گے جنھیں میں پہچانتا ہوں گا اور وہ مجھے پہچانتے ہوں گے، پھرمیرے اور ان کے درمیان دیوار حائل کردی جائے گی، تو میں کہوں گا: یہ میرے امتی ہیں ، تو کہا جائے گا:آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے
[1] صحیح بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض، ۷/۲۶۲ تا ۲۶۶، حدیث (۶۵۸۳)، صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب اثبات حوض النبی صلی اللہ علیہ وسلم وصفاتہ، ۴/۱۷۹۲ تا ۱۸۰۲۔