کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 172
میں ) عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( حوضي مسیرۃ شھر، ماؤہ أبیض من اللبن، وریحہ أطیب من المسک، وکیزانہ کنجوم السماء، فمن شرب منہ فلا یظمأ أبداً)) ۔[1] میرا حوض ایک ماہ کی مسافت کے برابر(بڑا) ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے ، اس کی خوشبو مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس کے آبخورے (پیالے) آسمان کے تاروں کے برابر ہیں ، جو اس میں سے (ایک مرتبہ) نوش کر لے گا اسے پھر کبھی پیاس نہ لگے گی۔ اس (حوض نبوی) کی لمبائی و چوڑائی دونوں برابر ہوگی، یعنی اس کی لمبائی ایک ماہ کی مسافت اور اسی طرح اس کی چوڑائی ایک ماہ کی مسافت
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری، ۱۱/۴۶۳، حدیث (۶۵۷۹)، صحیح مسلم، ۴/۱۷۹۳، حدیث (۲۲۹۲)۔