کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 168
فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا ﴿١٧﴾ عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا ﴾[1] اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہوں گے۔ شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازہ سے ناپ رکھا ہوگا۔ انہیں وہاں وہ جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی۔ جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے۔ ﴿ وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا ﴾ یعنی ان پیالوں میں وہ زنجبیل (سونٹھ، خشک ادرک) کی آمیزش والی شراب نوش کریں گے، چنانچہ کبھی ان کی شراب میں کافور کی آمیزش ہوگی جو ٹھنڈا ہوگا اور کبھی زنجبیل (ادرک) کی آمیزش ہوگی جو کہ گرم ہوگا۔ ﴿ عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا ﴾ سلسبیل جنت کے ایک چشمہ کا نام ہے جو ان کے تابع ہوگا وہ اسے حسب منشا جہاں چاہیں گے لے
[1] سورۃ الانسان(دہر) :۱۵ تا ۱۸۔