کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 165
(د) طعام الضریع(کانٹے دار درخت کا کھانا): ارشاد باری ہے: ﴿لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ ﴿٦﴾ لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ﴾[1] ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانا نہ ہوگا۔ جونہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا۔ ضریع: کہا گیا ہے کہ ضریع ایک کانٹے دار پودا ہے جسے قریش والے ’’شبرق‘‘ کہتے تھے، اور جب یہ خشک ہوجاتا ہے تو اسے ضریع کہا جاتا ہے، یہ انتہائی گندہ ‘ بدبودار اور گھناؤنا کھانا ہوگا۔[2]
[1] سورۃ الغاشیہ: ۶،۷۔ [2] دیکھئے: غریب القرآن للاصفہانی، ص۲۹۰، تفسیر البغوی، ۴/۴۷۸۔