کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 146
مومن کی زینت (زیور) وہاں تک پہنچتی ہے جہاں تک وضو کا پانی پہنچتاہے۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( أول زمرۃ تدخل الجنۃ علی صورۃ القمر لیلۃ البدر، ثم الذین یلونھم علی لون أحسن کوکب دريٍ في السماء، لکل واحد منھم زوجتان من الحور العین، علی کل زوجۃ سبعون حلۃ یری مخ سوقھا من وراء لحومھا وحللھا، کما یری الشراب الأحمر في الزجاجۃ البیضاء)) [1] سب سے پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہوگی وہ چودہویں شب
[1] اسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے، امام ابن القیم اپنی کتاب حادی الارواح (ص۲۱۵) میں فرماتے ہیں: یہ سند صحیح کی شرط پر ہے، امام ہیثمی مجمع الزوائد (۱۰/۴۱۱) میں فرماتے ہیں: ابن مسعود رضی اللہ کی سند صحیح ہے۔