کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 145
اور کہا گیا ہے کہ ’’استبرق‘‘ موٹے ریشمی لباس ‘ یا سونے سے تیار کردہ لباس‘ یا دیباج کی مانند ریشمی استر کو کہتے ہیں ۔[1] دیباج: عمدہ قسم کے ریشم سے بنائے گئے کپڑوں کو کہاجاتا ہے۔[2] سندس: ایک قسم کے باریک ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں ۔[3] درۃ: بڑے موتی کو کہتے ہیں ۔[4] ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے خلیل(محمد) صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (( تبلغ الحلیۃ من المؤمن حیث یبلغ الوضوء)) ۔[5]
[1] القاموس المحیط، ص۱۱۲۰۔ [2] النہایہ فی غریب الحدیث لابن الاثیر، ۲/۹۶۔ [3] القاموس المحیط، ص۷۱۰۔ [4] ’’الدُرۃ‘‘(دال کے پیش کے ساتھ) بڑے موتی کو کہتے ہیں اور’’الدِرۃ‘‘ (دال کے زیر کے ساتھ) کوڑے کو کہتے ہیں جس سے ضرب لگائی جاتی ہے، اور’’دُرِّي‘‘ کے معنیٰ روشن کے ہیں، کہاجاتا ہے ’’دُرِّي السیف‘‘ یعنی تلوار کی چمک۔ القاموس المحیط، ص۵۰۰ والمعجم الوسیط، ۱/۲۷۹۔ [5] صحیح مسلم، ۱/۲۱۹، حدیث(۲۵۰) ۔