کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 144
مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ ﴾[1] بیشک اللہ تعالیٰ مومنوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں جاری ہوں گی ‘ جہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اورسچے موتی بھی، وہاں ان کا لباس خالص ریشم ہوگا۔ مزید ارشاد باری ہے: ﴿ جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ ﴾[2] وہ باغات میں ہمیشہ ہمیش رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے، سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے، اور وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا۔ استبرق: دبیز ریشم اور عمدہ ترین ریشم کو کہتے ہیں ۔[3]
[1] سورۃ الحج: ۲۳۔ [2] سورۃ فاطر: ۳۳۔ [3] النہایہ فی غریب الحدیث لابن الاثیر، ۱/۴۷۔