کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 143
جنتیں ہیں ‘ ان کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز رنگ کے نرم وباریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے‘ وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے ‘ کیا خوب بدلہ ہے اور کس قدر عمدہ آرام گاہ ہے۔ نیز اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا ﴾[1] ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا‘ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ اللّٰہَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ
[1] سورۃ الانسان (دہر): ۲۱۔