کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 140
بعض حصہ نے بعض کو کھالیا، تو اللہ نے اسے دو سانسوں کی اجازت عطا فرمائی، ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں ، چنانچہ جو تم سخت گرمی پاتے ہو اور جو سخت سردی پاتے ہو وہ اسی وجہ سے ہوا کرتی ہے۔ شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یؤتي بجھنم یومئذٍ لھا سبعون ألف زمام مع کل زمام سبعون ألف ملکٍ یجرونھا)) [1] اس (قیامت کے) دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔ سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘کہ انھوں نے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (( منھم من تأخذہ النار إلی کعبیہ، ومنھم من تأخذہ
[1] صحیح مسلم ،۴/۲۱۸۴،حدیث (۲۸۴۲)۔