کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 13
پہلا مبحث:عظیم کامیابی اورکھلے خسارہ کا مفہوم: 1۔ ’’الفوز العظیم‘‘(عظیم کامیابی )کا مفہوم: الفوز : کے معنیٰ ہر طرح کی پریشانی یا ہلاکت سے نجات اور سلامتی کے حصول کے ساتھ خیر وبھلائی سے سرفراز ہونے کے ہیں ۔[1] العظیم:کہا جاتا ہے:’’عظم الشيء‘‘ اس کی اصل ’’کبرعظمہ‘‘ ہے‘ یعنی اس کی ہڈی بڑی ہو گئی، پھر ہر بڑی چیز کے لئے اس لفظ کا استعمال کیا جانے لگا، چنانچہ یہ لفظ استعمال میں اس (کبرعظمہ) کے قائم مقام ہوگیا خواہ وہ چیزحسی ہو یا عقلی‘ ظاہری ہو یا معنوی، اللہ عزوجل کا ارشادہے:
[1] دیکھئے: القاموس المحیط، ص۶۶۹ ومختار الصحاح، ص۲۱۵ ومفردات غریب القرآن للاصفہانی، ص۶۴۷۔