کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 123
سے کہا جائے گا: پڑھتا جااور (جنت کے منازل پر) چڑھتا جا، چنانچہ وہ پڑھے گا اور ہر آیت پر ایک درجہ چڑھتا جائے گا، اسی طرح اسے جتنا یاد ہوگا اس کے اخیر تک پڑھے گا۔ عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((يقالُ لصاحبِ القرآنِ: اقرأْ وارقَ ورتِّلْ كما كنتَ ترتلُ في الدنيا، فإنَّ منزلتَك عندَ آخرِ آيةٍ تقرأُ بها)) [1] صاحب قرآن سے کہا جائے گا: پڑھ اور (جنت کے منازل) چڑھ، اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کر جس طرح تو دنیا میں تلاوت کیا کرتا تھا، کیونکہ تیرا مرتبہ اس آخری آیت کے پاس ہے جسے تو پڑھے گا۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
[1] سنن ترمذی، حدیث (۳۰۹۳)، ومسند احمد ۲/۱۹۲، علامہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح سنن ترمذی (۳/۱۰) میں حسن قرار دیا ہے۔