کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 122
بیشک جنتی لوگ بالاخانوں میں رہنے والوں کو باہم فرق مراتب کے سبب ‘ ان کے اوپر سے اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم مشرقی یا مغربی کنارہ میں ٹمٹماتے ہوئے روشن ستارے کو دیکھتے ہو، صحابۂ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو نبیوں کی منزلیں ہوں گی جہاں ان کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں پہنچ سکتا! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ! اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ پر ایمان لائے اور رسولوں کی تصدیق کی۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((يُقالُ لصاحبِ القُرآنِ يومَ القِيامةِ إذا دخَل الجَنَّةَ: اقرَأْ واصعَدْ، فيقرَأُ ويصعَدُ بكلِّ آيةٍ درجةً، حتى يقرَأَ آخِرَ شيءٍ معه)) [1]
صاحب قرآن قیامت کے دن جب جنت میں داخل ہوگا تو اس
[1] مسند احمد ، ۳/۴۰۔