کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 121
اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں ان کے لئے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ‘ مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إنَّ أهْلَ الجَنَّةِ لَيَتَراءَوْنَ أهْلَ الغُرَفِ مِن فَوْقِهِمْ، كما تَتَراءَوْنَ الكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ الغابِرَ[1] مِنَ الأُفُقِ مِنَ المَشْرِقِ أوِ المَغْرِبِ، لِتَفاضُلِ ما بيْنَهُمْ قالوا: يا رَسولَ اللّٰہِ، تِلكَ مَنازِلُ الأنْبِياءِ لا يَبْلُغُها غَيْرُهُمْ، قالَ بَلى، والذي نَفْسِي بيَدِهِ رِجالٌ آمَنُوا باللّٰہِ وصَدَّقُوا المُرْسَلِينَ)) [2]
[1] الغابر: اس ستارے کو کہتے ہیں جو ڈوبنے کے قریب ہو ، اور آنکھوں سے اوجھل ہوجائے۔ [2] صحیح بخاری مع فتح الباری، ۵/۳۲۰، حدیث(۳۲۵۶/طبعہ دار السلام ریاض) وصحیح مسلم (الفاظ اسی کے ہیں) ۴/ ۲۱۷۷، حدیث (۲۸۳۱)۔