کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 119
اور بغیرجہاد کے بیٹھ رہنے والے مومن برابر نہیں ‘ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے درجوں میں بہت فضیلت دے رکھی ہے، اوریوں تو اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو خوبی اور اچھائی کا وعدہ کیا ہے، لیکن مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر بہت بڑے اجر کی فضیلت دے رکھی ہے۔ اپنی طرف سے مرتبے کی بھی اور بخشش کی بھی، اور رحمت کی بھی، اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ أَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰہِ كَمَن بَاءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰہِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ﴿١٦٢﴾ هُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ اللّٰہِ ۗ وَاللّٰہُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ﴾[1] کیاوہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے درپے ہے، اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو اللہ تعالی کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے؟ اور اس کا ٹھکانہ
[1] سورۃ آل عمران: ۱۶۲،۱۶۳۔