کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 112
ہوجائے گا، اور ہر حاملہ عورت اپنا حمل وضع کر دے گی، اور آپ لوگوں کو نشے کی حالت میں (بدمست) دیکھیں گے، حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے، بلکہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا، یہ چیزلوگوں پر بڑی گراں اور شاق گزری، صحابۂ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! وہ (ایک ہزار میں سے) ایک ہم میں سے کون ہوگا؟ آپ نے فرمایا: خوش ہوجاؤ، ایک آدمی تم میں سے ہوگا اور ایک ہزار (قوم) یاجوج و ماجوج میں سے، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم: جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مجھے امید ہے کہ جنتیوں کی ایک چوتھائی تعداد تمہاری ہوگی، یہ سن کر ہم نے کہا’’ اللہ اکبر‘‘ تو آپ نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ جنتیوں کی ایک تہائی تعداد تمہاری ہوگی، ہم نے (پھر) کہا’’اللہ اکبر‘‘ پھرآپ نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ جنتیوں کی آدھی تعداد تمہاری ہوگی‘ ہم نے (پھر) کہا’’ اللہ اکبر‘‘ تو آپ نے فرمایا: تمہاری تعداد تو لوگوں میں بس سفید بیل کے جسم میں کالے بال یا کالے بیل کے جسم میں سفید بال کی طرح ہے۔