کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 108
الْمِهَادُ ﴿٥٦﴾ هَـٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ ﴿٥٧﴾ وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ ﴿٥٨﴾ هَـٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ ﴿٥٩﴾ قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ ﴾[1] یہ تو ہوئی جزا، اور یقینا سرکشوں کے لئے بڑی بری جگہ ہے۔ دوزخ ہے جس میں وہ جائیں گے(آہ) کیا ہی برا بچھونا ہے۔ یہ ہے‘ پس اسے چکھیں ‘ گرم کھولتا ہوا پانی اور پیپ۔ اس کے علاوہ اور طرح طرح کے عذاب۔ یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ(آگ میں ) جلنے والی ہے، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے‘ یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں ۔ وہ کہیں گے کہ بلکہ تم ہی ہو جن کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے‘ تم ہی نے تو اسے پہلے ہی سے ہمارے سامنے لا رکھا تھا‘ پس رہنے کی بڑی بری جگہ ہے۔ نیز اللہ عزوجل نے جہنمیوں کے بارے میں فرمایا:
[1] سورۃ ص: ۵۵ تا ۶۰۔