کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 98
اسی طرح نفلی صدقات کی بہت سی احادیث بھی بیان کی جا چکی ہیں ۔ اے مسلمان بھائی:اپنی زندگی سے کچھ گھڑیاں ،کچھ لمحے نکال کر فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل پر بھی توجہ دو۔تم اپنی زندگی میں بے شمار نعمتوں ،صحت و تندرستی،عافیت سے لطف اندوز ہوتے ہو۔ان نعمتوں کے شکرانے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی محبت و قربت بھی تلاش کرو…درج ذیل اعمال میں کچھ نہ کچھ حصہ لیتے رہیں : 1۔قرآن کریم کی تلاوت کرو…اگر روزانہ ایک پارہ پڑھیں تو ہر مہینے میں ایک قرآن ضرور ختم ہو جائے گا۔ 2۔نمازوں کے بعد مسنون اذکار پر محافظت کرو۔کھانے پینے،سفر اور سونے کی دعائیں پڑھا کرو۔صبح و شام کے اذکار کیا کرو۔ 3۔نفل نمازوں کا خیال رکھو،موکدہ سنتیں ہمیشہ پڑھو۔ 4۔نفلی روزوں کااہتمام کرو۔ہر مہینے کی تیرہ،چودہ اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھو۔ 5۔زیارتِ بیت اللہ کرو،استطاعت ہو تو وگرنہ اس کی دعا کرتے رہو۔ اللہ کے لئے… جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لئے گناہوں ،منکرات اور برائیوں کو چھوڑے گا تو اللہ تعالیٰ اسے بہترین نعم البدل عطا فرمائے گا۔ دیکھئے!خواہشات اور شہواتِ نفس،دلوں کو کنٹرول کر لیتی ہیں ۔بلکہ دلوں کو اپنے قبضے میں لے کر اپنی مرضی کے مطابق چلاتی ہیں ۔ان شہواتِ نفس سے جان چھڑان بہت کٹھن اور چھٹکارا پانا بہت مشکل ہے۔لیکن جو دل اللہ تعالیٰ کے تقوی سے معمور ہوں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے درخواستگار ہوں تو وہ کبھی اللہ کی رحمت سے نااُمید نہیں ہوتے۔ اللہ رب العزت کا اِرشاد ہے: ترجمہ:’’جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے۔‘‘(الطلاق:3) جو شخص گناہوں اور خواہشاتِ نفس کو کسی غیر اللہ کے لئے چھوڑتا ہے تو اس کے لئے