کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 95
اس کے خلاف اعلانِ جنگ کروں گا۔اور میں نے اپنے بندے پر جو چیز فرض کی ہے اس کے ذریعے بندہ میری قربت حاصل کرتا ہے۔اور اسی طرح نوافل میں ہمیشہ مشغول رہ کر بھی بندہ میرے قریب ہوتا رہتا ہے۔اور جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اپنے بندے کی سماعت بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے؛ بصارت بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے؛ ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے؛ پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے؛ جب وہ مانگتا ہے تو میں عطا کرتا ہوں اور جب وہ پناہ مانگتا ہے تو میں پناہ دیتا ہوں ‘‘(صحیح بخاری)۔ اذکار کی فضیلت ذکر و اذکار میں ابتداء تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوتی ہے۔تلاوت کی فضیلت کی احادیث درج ذیل ہیں : 1سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’قرآن پڑھا کرو یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا‘‘(صحیح مسلم:804)۔ 2۔ترجمہ:’’تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن کو سیکھتا اور سکھاتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:5027)۔ 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھتا ہے اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور ایک نیکی دس نیکیوں کی مانند ہوتی ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ’’الٓمٓ‘‘ایک حرف ہے بلکہ’’الف‘‘،’’لام‘‘اور’’میم‘‘تین حروف ہیں ۔(جامع ترمذی)۔ ذکر الٰہی کی فضیلتفرمانِ الٰہی ہے: ترجمہ:’’تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔‘‘(البقرہ:152) 1۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص یہ دعا دن میں سو بار پڑے گا تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا اجروثواب ملے گا۔اور اس کے لئے ایک سو نیکیاں لکھی جائیں گی،ایک سو گناہ