کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 94
حوروں پر اختیار دیا جائے گا کہ جس سے چاہو شادی کر لو۔‘‘(صحیح الجامع:6522)۔ 14۔ترجمہ:’’جو شخص آخرت کا ارادہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو درست فرماتا ہے اور اس کے دل کو غنی کر دیتا ہے۔اور اس کے پاس دنیا مطیع و فرمانبردار ہو کر آتی ہے۔‘‘(صحیح الجامع:6516)۔ 15۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’دو آنکھوں کو جہنم کی آگ کبھی نہ چھو سکے گی؛ ایک آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے ڈر سے آنسو بہائے اور دوسری آنکھ جو اللہ کی راہ(جہاد) میں پہرہ دے‘‘(جامع ترمذی:1239)۔ 16۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’برباد ہوا،رسوا ہوا۔عرض کی گئی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون برباد ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے بڑھاپے میں اپنے دونوں والدین یا کسی ایک کو پایا(اور ان کی خدمت کر کے) خود کو جنتی نہ بنوا سکا۔‘‘(صحیح مسلم:2551)۔ نوافل کی فضیلت اللہ تعالیٰ سے محبت کی علامت اطاعت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔فرمانِ الٰہی ہے کہ:’’اے نبی کہہ دیجئے کہ اگر تم اپنے اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اطاعت کرو۔اللہ بھی تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔‘‘(آل عمران)۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا ہے: ترجمہ:’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرئیل کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ میں فلاں سے محبت کرتا ہوں ،تو بھی اس سے محبت کر۔جبرئیل بھی محبت کرتے ہیں اور تمام اہل آسمان کو خبر دیتے ہیں کہ فلاں سے محبت کرو۔پھر یہ قبولیت عامہ اہل زمین کو بھی ملتی ہے۔‘‘(صحیح بخاری:6040)۔ ایک مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص میرے ولی سے دشمنی کرے گا تو میں بھی