کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 93
سے زیادہ ناراض رہے۔دونوں ملتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام کے ساتھ ابتدا کرے۔‘‘(صحیح بخاری:6088)۔ 7۔ترجمہ:’’ایک شخص کسی بستی کی طرف جا رہا تھا۔وہاں اس نے کسی کی زیارت کرنی تھی۔اللہ تعالیٰ نے اس کی راہ میں ایک فرشتہ مقرر کر دیا۔اس نے پوچھا کہاں جا رہے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا:میں اس بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کرنے جا رہا ہوں ۔فرشتے نے پوچھا کیا کسی فائدے کی خاطر جا رہا ہو؟ جواب دیا نہیں ،میں اس سے اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں ۔یہ سن کر فرشتے نے کہا:میں تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کا پیغام بر بن کر آیا ہوں ۔اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم:2568)۔ 8۔ترجمہ:’’جو شخص مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ دورانِ عیادت جنت کی مہمانی میں رہتا ہے۔‘‘سوال کیا گیا کہ جنت کی مہمانی کیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جنت کے پھل۔‘‘(صحیح مسلم:2568)۔ 9۔ترجمہ:’’مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کے بدلے اللہ تعالیٰ مومن کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم:2582)۔ 10۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک مومن کو اسکے اچھے اخلاق کی وجہ سے روزے اور قیام کا اجر و ثواب ملتا ہے‘‘(یعنی مومن حسن خلق سے بلند درجوں پر فائز ہوتا ہے)۔(صحیح الجامع:1932) 11۔ترجمہ:’’جب ایک شخص اپنے گھر والوں پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو یہ بھی اس کیلئے صدقہ بن جاتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:55)۔ 12۔ترجمہ:’’تم جو بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے خرچ کرتے ہو اس پر تمہیں اجر دیا جاتا ہے حتی کہ تم اپنی بیوی کے منہ میں جو لقمہ ڈالتے ہو،اس پر بھی اجر و ثواب ملتا ہے‘‘(صحیح بخاری:56)۔ 13۔۔ترجمہ:’’جو شخص غصہ کو پی جاتا ہے حالانکہ وہ غصہ کو نافذ کرنے پر قادر ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کو قیامت کے دن مخلوق کے سامنے بلائے گا اور اسے خوبصورت