کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 90
روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے زیادہ بہتر ہے۔روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ۔ایک جب وہ روزہ افطار کرتا ہے اور جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو وہ بہت خوش ہو گا۔‘‘(رواہ بخاری:1904) 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام’’رَیَّان‘‘ہے۔اس میں سے صرف روزے دار داخل ہوں گے۔پوچھا جائے گا:روزے دار کہاں ہیں ؟ تو جواباً روزے دارکھڑے ہو جائیں گے۔اور جب داخل ہوں گے تو دروازہ بند ہو جائے گا۔اور اس میں کوئی اور داخل نہ ہو سکے گا۔‘‘(صحیح بخاری:1896) 4۔سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عرفہ کے روزے کے متعلق پوچھا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یہ روزہ گذشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے‘‘(رواہ مسلم:1162) 5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عاشور کے روزے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یہ گذشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔‘‘(رواہ مسلم:1162) 6۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہر مہینے تین روزے رکھنا،ہمیشہ ساری زندگی روزے رکھنے کے مترادف ہے۔‘‘(رواہ بخاری:1979) 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو بندہ ایک روزہ اللہ کے لئے رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دُور کر دیتا ہے‘‘(بخاری:2840) جنازے میں شرکت کی فضیلت 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص ایک دن میں یہ پانچ کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اہل جنت میں سے لکھ دیتا ہے:(1) مریض کی عیادت کرنا،(2) جنازے میں حاضر ہونا،(3) دن کا روزہ رکھنا،(4) نماز جمعہ کے لئے جانا،(5) اور گردن آزاد کرنا۔‘‘(ترغیب:683) 2۔ترجمہ:’’جو شخص میت کو غسل دے اور(اس کے عیب) چھپائے تو اللہ تعالیٰ غسل دینے والے کے چالیس کبیرہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔اور جو شخص کسی