کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 89
8۔ترجمہ:’’جب کوئی شخص مسجد میں نماز پڑھتا ہے تو اس کو گھر کیلئے نماز کا حصہ رکھنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے گھر کی نماز کے حصے میں بڑی خیر رکھی ہے۔‘‘(صحیح مسلم:778) 9۔ترجمہ:’’جو شخص مسلسل چالیس روز تک تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھتا رہا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دو آزادیاں لکھ دیتا ہے،ایک جہنم سے آزادی اور دوسری منافقت سے آزادی۔‘‘(الترغیب و ترھیب:404) 10۔پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص فجر کی نماز باجماعت ہو کر پڑھتا ہے،پھر بیٹھ کر ذکر الٰہی کرتا ہے حتی کہ سورج طلوع ہو جائے،پھر دو رکعت نفل پڑھتا ہے تو اس کے لئے حج و عمرے کا ثواب مل جاتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مکمل مکمل یعنی مکمل اجر و ثواب ملے گا۔‘‘(الترغیب و الترہیب:461) 11۔فرمانِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جو شخص ہر روز بارہ رکعات نفل(یعنی سنتیں ) پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔‘‘(رواہ مسلم:728) 12۔ترجمہ:’’جو شخص اللہ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک نیکی لکھ دیتا ہے،ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور ایک درجہ بلند فرماتا ہے۔سو تم کثرت سے سجدے کرو۔‘‘(الترغیب والترہیب:389)۔ روزے کی فضیلت 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص رمضان کے روزے ایمان و احتساب کے ساتھ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔‘‘(رواہ بخاری:1901) 2۔ترجمہ:’’فرمانِ الٰہی ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہوتا ہے سوائے روزوں کے،بے شک روزے میرے لئے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔اور روزہ ڈھال ہے۔سو جس دن کوئی روزہ رکھتا ہے تو وہ نہ گالی دے اور نہ ہی شور و شغف کرے۔اگر کوئی گالی دے یا جھگڑا کرے تو کہہ دے کہ بے شک میں روزے دار ہوں ۔قسم اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!بے شک