کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 86
لئے دوہرا اجر و ثواب ہے۔‘‘(رواہ بخاری:4937)۔ 10۔ترجمہ:’’قرآن میں تیس آیتوں والی ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرے گی حتی کہ اسے بخشوا لے گی،وہ سورۂ ملک ہے۔‘‘(ابوداود:1400) 11۔ترجمہ:’’جو شخص دس آیتوں کے ساتھ قیام اللیل کرے گا تو اسے غافلوں میں سے نہیں لکھا جائے گا۔جو شخص ایک سو آیتوں سے قیام کرے گا،اس کو’’قانتین‘‘میں سے لکھا جائے گا۔ہزار آیات پڑھنے والے کو خزانہ جمع کرنے والوں میں سے لکھا جائے گا‘‘۔(ابو داؤد:1398) حج،عمرہ اور جہاد کی فضیلت 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’ایک عمرے سے دوسرے عمرے تک،درمیان والے عرصے کے صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہے۔اور حج مقبول کا ثواب صرف اور صرف جنت ہے۔‘‘(بخاری) 2۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ترجمہ:’’رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے،یا میرے ساتھ کی طرح ہے۔‘‘(رواہ البخاری:1782) 3۔سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ترجمہ:’’ایک شخص یوم عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا،وہ ادھر ادھر خواتین کو دیکھنے لگا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:اے میرے بھائی کے بیٹے!یہ ایسا دن ہے جو شخص یہاں اپنی آنکھوں ،کانوں اور زبان پر کنٹرول کرے گا تو اس کو بخش دیا جائے گا۔‘‘(مسند احمد6؍ 417)۔ 4۔ترجمہ:’’جو شخص صبح کرے اور کسی کو(دورانِ حج) گالی نہ دے،فاسقانہ عمل نہ کرے تو وہ ایسے لوٹے گا جیسے آج ہی وہ پیدا ہوا ہے یعنی گناہوں سے بالکل پاک‘‘(رواہ بخاری:1521) 5۔ترجمہ:’’جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں خاک آلود ہوں تو انہیں جہنم کی آگ نہ چھو سکے گی‘‘(رواہ بخاری 2811)