کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 85
آزاد کرنے والی سورت ہے۔(الترغيب و الترهيب:602) 2۔سیدنا معاذ بن عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ اپنے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بارش والی اندھیری رات میں ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بلانے گئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھائیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سورۂ اخلاص،سورۂ فلق اور سورۂ الناس کو صبح و شام پڑھا کرو(تین تین بار) تمہیں ہر چیز سے کافی ہوں گی۔(صحیح ترغیب:643)۔ 3۔فرمانِ رسولِ الٰہی ہے:ترجمہ:’’جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھتا ہے تو اس کے لئے اگلے جمعے تک نور روشن رہتا ہے۔‘‘(صحيح ترغيب:739)۔ 4۔ترجمہ:’’جو شخص﴿’قُلْ ھُوَ اللّٰهُ اَحَد﴾مکمل دس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں محل بنائے گا۔امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سوال کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!پھر ہم تو بہت زیادہ یہ عمل کریں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ بھی کثرت اور بہتر دینے والا ہے۔‘‘(صحیح الجامع:6472) 5۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ترجمہ:’’جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اس کو جنت میں جانے سے صرف موت روک رہی ہے۔‘‘(صحیح الجامع:6464)۔ 6۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ترجمہ:’’کیا تم میں سے کوئی شخص ہر رات ایک تہائی قرآن نہیں پڑھ سکتا؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون ہے جو یہ طاقت رکھتا ہو؟ فرمایا:سورۂ اخلاص ایک تہائی قرآن کی مانند ہے۔(صحیح بخاری 5015)۔ 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص ایک حرف کتاب اﷲ میں سے پڑھے گا اس کو ایک نیکی ملے گی۔اور ایک نیکی دس نیکیوں کی مانند ہو گی میں یہ نہیں کہتا کہ’’الٓمٓ ایک حرف ہے بلکہ’’الف‘‘’’لام‘‘اور’’میم‘‘تین حروف ہیں ۔(صحیح الجامع:6469) 8۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قرآن پڑھا کرو بے شک یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا۔‘‘(صحیح مسلم:804) 9۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قرآن کا ماہر ہے وہ تو قیامت کے دن عظیم ترین فرشتوں کے ساتھ ہو گا،اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر مشقت سے پڑھتا ہے اس کے