کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 84
درخت لگا دیا جاتا ہے۔(صحیح الجامع:6429)۔ 2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص دن میں سو بار﴿’سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ﴾پڑھے تو اس کے تمام گناہ مٹ جاتے ہیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ۔‘‘(رواه بخاری)۔ 3۔سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ: ’’کیا تم میں سے کوئی ہر روز ایک ہزار نیکیاں نہیں کما سکتا؟ دریافت کیا کہ کیسے؟ فرمایا:’’تم سو بار اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو،تمہارے لئے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور ہزار گناہ مٹ جاتے ہیں ‘‘(مسلم:2698)۔ 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’یہ دعا گناہوں کو ایسے جھاڑتی ہے جیسے درخت سے پتے جھڑتے ہیں ،’’سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ للّٰهِ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَکْبَرْ‘‘(صحیح الجامع:2089)۔ 5۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ شجر کاری کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قریب سے گذرے،دریافت فرمایا:اے ابوہریرہ کیا بیچ رہے ہو؟ عرض کیا درخت لگا رہا ہوں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں تمہیں اس سے بہتر شجر کاری کی خبر نہ دوں ؟ تم یہ دعا پڑھو:﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ للّٰهِ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَکْبَرْ﴾اس کے بدلے تمہارے لئے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا۔(ابن ماجہ:3084)۔ 6۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’یہ جو تم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا،بزرگی اور تہلیل بیان کرتے ہو تو یہ سب اذکار عرش کے گرد گھومتے ہیں اور اپنے پڑھنے والے کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں ۔کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ تمہارا بھی ذکر عرش پر ہوتا رہے‘۔(ابن ماجہ:3086)۔ قرآن پڑھنے کی فضیلت: 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کو فرمایا: ترجمہ:’’رات کو سوتے وقت﴿قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکَافِرُوْنِ﴾پڑھا کرو،یہ شرک سے